کاروار5اپریل (ایس او نیوز)کاروار انکولہ اسمبلی حلقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایت درج کروانے کے لئے کاروارتحصیلدار دفتر میں ایک مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
کاروار کی تحصیلدار شری دیوی بھٹ نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اس اسمبلی حلقے میں انتخابات سے متعلق کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سامنے آنے پر عوام فون نمبر226331 08382-پر مانیٹرنگ سیل کے افسران کے پا س شکایت درج کرواسکتے ہیں۔